سال میں صرف ایک مرتبہ گرین ہونے والا دنیا کا منفرد ٹریفک سگنل

سال میں صرف ایک مرتبہ گرین ہونے والا دنیا کا منفرد ٹریفک سگنل

دنیا کا انوکھا سگنل، جو سال میں صرف ایک بار گرین ہوتا ہےجاپان کا حیران کن ٹریفک نظام ایک سگنل پورا سال سرخ کیوں؟حیرت انگیز انکشاف، ٹریفک سگنل صرف تربیت کے لیے استعمال ہونے لگاصرف ایک دن سبز بتی باقی سال ریڈ یہ کہاں ہوتا ہے؟چھوٹے جزیرے کا بڑا کمال، منفرد ٹریفک سگنل نے سب کو حیران کر دیاٹریفک نہیں پھر بھی سگنل کیوں؟ جاپان کی دلچسپ حکمت عملی سامنے آگئی

دنیا بھر میں ٹریفک سگنلز سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر جاپان میں ایک ایسا منفرد ٹریفک سگنل بھی موجود ہے جو سال میں صرف ایک بار ہی گرین ہوتا ہے اور باقی پورا سال سرخ رہتا ہے۔

یہ دلچسپ مثال ہیماکاجیمان امی جزیرے میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں ٹریفک کا نظام دنیا کے دیگر حصوں سے بالکل مختلف ہے۔رپورٹس کے مطابق اس جزیرے پر عام طور پر ٹریفک سگنلز موجود ہی نہیں کیونکہ یہاں نہ سڑکیں زیادہ ہیں اور نہ ہی گاڑیوں کی تعداد قابل ذکر ہے۔ تاہم مشرقی بندرگاہ کے قریب ایک واحد ٹریفک سگنل نصب کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے نہایت منفرد ہے۔

یہ سگنل زیادہ تر وقت سرخ رہتا ہے اور صرف سال میں ایک مرتبہ اس کی سبز بتی جلائی جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹریفک پولیس پنجاب میں روزانہ کتنے ٹریفک چالان کرتی ہے؟ ایڈیشنل آئی جی کے چشم کُشا انکشافات

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سگنل کا مقصد ٹریفک کنٹرول کرنا نہیں بلکہ مقامی افراد کو تربیت دینا ہے۔ سال میں ایک بار جب یہ سگنل سبز ہوتا ہے تو اس موقع پر مقامی لوگوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ سڑک پار کرتے وقت کب رکنا ہے اور کب آگے بڑھنا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جب یہ لوگ بڑے شہروں کا رخ کریں تو انہیں ٹریفک قوانین کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

یہ جزیرہ رقبے کے لحاظ سے ایک مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے اور یہاں کی آبادی تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک کا دباؤ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسی لیے ایک ہی سگنل کو تربیتی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو اسے دنیا کا ایک منفرد اور دلچسپ ٹریفک سسٹم بنا دیتا ہے۔

editor

Related Articles