مصنوعی ذہانت یا مصیبت؟ ایک کلک نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا

مصنوعی ذہانت یا مصیبت؟ ایک کلک نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا

جنوبی کوریا میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ایک جعلی تصویر نے ایک شہری کو قانونی مشکلات میں مبتلا کر دیا جہاں اسے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں پانچ سال تک قید اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی واضح مثال بن گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کس قدر سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ شخص نے اے آئی سافٹ ویئر کی مدد سے ایک ایسی تصویر تیار کی جس میں ایک بھیڑیا شہر کی سڑکوں پر گھومتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ تصویر حقیقت کے انتہائی قریب تھی جس نے دیکھنے والوں کو دھوکہ دے دیا۔ ملزم نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے تحفظ کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

 ی بھی پڑھیں :مصنوعی ذہانت: جدید دور کی سہولت یا انسانی ذہانت کے لیے خاموش خطرہ؟

رپورٹس کے مطابق تصویر کے وائرل ہوتے ہی مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ پولیس اور فائر فائٹرز نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پرائمری اسکولز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی ٹیمیں بھی تعینات کی گئیں۔

بعد ازاں تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بھیڑیے کی تصویر مکمل طور پر جعلی تھی اور اسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے باعث نہ صرف عوام میں غیر ضروری خوف پھیلا بلکہ سرکاری وسائل کا بھی بڑا ضیاع ہوا اور ہنگامی اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب ملزم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے یہ تصویر محض تفریح کے لیے بنائی تھی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔

editor

Related Articles