وزیراعظم شہباز شریف کی قذافی اسٹیڈیم آمد، پر پرتپاک استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کی  قذافی اسٹیڈیم آمد، پر پرتپاک استقبال

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیااس موقع پر چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر عطاء تارڑ  نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں اسٹیڈیم آمد پر خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے ساتھ گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے اور بہترین کھیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب،عارف لوہا ر کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

وزیراعظم کی آمد کے باعث اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ میں مزید جوش و خروش دیکھنے میں آیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے،واضح رہے کہ پی ایس ایل گیارہ کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے ۔

editor

Related Articles