ایپل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کمپنی کو ڈیوائسز کے لیے چپس کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے اثرات اب نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق میموری چپس کی قلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ آئی فون کی فروخت بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب ایپل میں قیادت کی منتقلی کی تیاریاں جاری ہیں اور جان ٹیرنس جلد ہی طویل عرصے تک کمپنی کی سربراہی کرنے والے ٹِم کُک سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں۔
کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 پرو سیریز اور نیا کم قیمت میک بک صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، حالانکہ مجموعی طور پر کنزیومر الیکٹرانکس کی طلب میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
تاہم ٹِم کُک نے خبردار کیا ہے کہ چپس کی عالمی قلت نہ صرف ان مصنوعات بلکہ کمپنی کی مجموعی کارکردگی کو بھی متاثر کر سکتی ہے، جس سے آنے والے مہینوں میں مزید چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔