معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، پاک فضائیہ کسی بھی صورتحال میں ملک کا دفاع یقینی بنائے گی، ایئر چیف

معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، پاک فضائیہ کسی بھی صورتحال میں ملک کا دفاع یقینی بنائے گی، ایئر چیف

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ، فضائیہ ہر سطح پر ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی صورتحال میں ملک کا دفاع یقینی بنائے گی۔

معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرپاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا ، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین اپنی فضائی حدود کے محافظ ہیں ، دشمن کے تمام عسکری اہداف پاک فضائی کے نشانے پر تھے ، پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، ایس  400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کر دیا، معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائی ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک سال مکمل ، معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ  قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے، سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی،پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف دفاعی حکمت عملی کو مؤثر بنایا بلکہ مختلف علاقوں میں اپنی دفاعی اور آپریشنل تیاریوں کو بھی تیزی سے مکمل کیا۔

ایئر چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’معرکہ حق‘ پاکستان فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی روشن مثال ہے اور یہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔

editor

Related Articles