سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ بڑا اضافہ، گولڈ مارکیٹ میں بھونچال

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ بڑا اضافہ، گولڈ مارکیٹ میں بھونچال

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صرف دو روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 19 ہزار روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 190 ڈالر تک مہنگا ہو چکا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت مزید 7 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 373 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 445 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلاٹ خریدنے اور بیچنے والوں کیلئے خوشخبری، وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیزی برقرار ہے جہاں فی اونس سونا مزید 78 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 744 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے جڑی غیر یقینی کیفیت اور عالمی سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

جب عالمی سطح پر سیاسی یا معاشی بے یقینی بڑھتی ہے تو سرمایہ کار سونے کو محفوظ ترین سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی خریداری بڑھا دیتے ہیں جس سے قیمتوں میں تیزی آتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی سیاسی صورتحال میں استحکام نہ آیا تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اور درآمدی لاگت بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles