’’شکریہ پاکستان‘‘، شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان سے اظہار تشکر

’’شکریہ پاکستان‘‘، شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان  سے اظہار تشکر

ایران نے امریکی جہاز سے اپنے شہریوں کی پاکستان کے ذریعے بحفاظت وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیشرفت اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ چین اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔

عباس عراقچی نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں پاکستان کی مسلسل سفارتی اور انسانی امداد کو سراہا۔

ایران نے اس امداد کو نہ صرف اپنی شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم قرار دیا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا اشارہ بھی سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ مذاکرات،ریڈ زون میں واقع دفاتر کے ملازمین کو ورک فراہم ہوم کی ہدایت

Related Articles