برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بڑا دھچکا، ریفارم پارٹی سب سے آگے

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بڑا دھچکا، ریفارم پارٹی سب سے آگے

  برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بدترین سیاسی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریفارم یوکے نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دونوں بڑی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر حتمی نتائج میں ریفارم یوکے 401 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی 256 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حکمران لیبر پارٹی صرف 253 نشستیں حاصل کرسکی اور اسے 260 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس نے بھی نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 251 نشستیں حاصل کیں جبکہ گرین پارٹی 53 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق برطانیہ کی سیاست میں یہ ایک تاریخی موڑ ہے کیونکہ پہلی بار لیبر یا کنزرویٹو کے علاوہ کسی تیسری جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کینیڈا پارلیمانی انتخابات ، لبرل پارٹی مسلسل چوتھی بار کامیاب

ادھر بدترین انتخابی نتائج کے باوجود برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو کسی انتشار یا افراتفری کی طرف نہیں دھکیل سکتے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ عوام نے 2024 میں انہیں پانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیا تھا اور وہ اپنی آئینی و سیاسی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ لیبر پارٹی سے کچھ غیر ضروری غلطیاں ہوئیں، تاہم حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام جاری رکھے گی۔

editor

Related Articles