’’ بنیان المرصوص‘‘ تاریخی فتح کا ایک سال مکمل، کب کب کیا کیا ہوا، مکمل تفصیلات

’’ بنیان المرصوص‘‘ تاریخی فتح کا ایک سال مکمل، کب کب کیا کیا ہوا، مکمل تفصیلات

پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد 7 مئی 2025 کو بنیان المرصوص کا آغاز کیا جس کا مقصد بھارت کے جنگی اقدامات کا مؤثر جواب دینا تھا۔ یہ آپریشن تاریخی طور پر اہم موڑ ثابت ہوا اور اس نے جنگی حکمت عملیوں کو نئی سمت دی۔

آپریشن کا نام بنیان المرصوص یعنی “سیسہ پلائی دیوار” اس کی نوعیت کو مکمل طور پر بیان کرتا ہے، اور پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات نے اس مفہوم کو حقیقت میں بدل دیا۔

7 مئی 2025: بھارت کے طیاروں کی تباہی

پاکستان کی فضائیہ نے 7 مئی کو بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل، ایک SU-30، اور ایک MiG-29 شامل تھے۔ علاوہ ازیں، سیالکوٹ اور کوٹلی لوہاران میں سات بھارتی ڈرونز بھی مار گرائے گئے۔ بھارتی فوج کی کئی اہم مقامات کو نقصان پہنچا، جن میں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، 6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز، اور متعدد چیک پوسٹیں شامل تھیں۔

اس دن کے دوران پاکستان میں 26 شہری شہید ہوئے اور 46 شہری زخمی ہوئے، جبکہ 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

8 مئی 2025: بھارت کے مزید ڈرونز کی تباہی

پاکستان نے 8 مئی کو 22 بھارتی ڈرونز مار گرائے، جس سے مجموعی طور پر 29 ڈرونز تباہ ہوگئے۔ اس دوران تین شہری شہید اور تین زخمی ہوئے، جبکہ دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ اس دن افواج پاکستان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔

9 مئی 2025: بھارتی ریاستی دہشت گردی کا پردہ چاک

پاکستان کی جانب سے 9 مئی کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف تفصیلی ثبوت پیش کئے گئے۔ اسی دن ایک برہموس میزائل کو بھی ناکارہ کیا گیا، اور مزید 48 بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے، جس سے ان کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی۔ اس دن کے دوران 4 شہری شہید، 13 زخمی، اور 8 فوجی زخمی ہوئے۔

اس دوران سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت سے بات چیت کی۔

10 مئی 2025: بھارت کے خلاف جوابی حملے

پاکستان نے بھارت کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے متعدد فوجی مقامات کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔ بعد ازاں دونوں طرف سے دوپہر 4:30 بجے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کے دفاعی نظام کی برتری

پاکستان کی فوج، فضائیہ اور بحریہ نے اپنی شجاعت اور قابلیت کا لوہا منوایا، جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔ امریکی کانگریس نے بھی پاکستان کی فتح کا اعتراف کیا۔ اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی تعریف کی۔

میڈیا کا کردار

بھارتی میڈیا نے جھوٹے پروپیگنڈے کو ہوا دی جس کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہروں کو نشانہ بنایا تھا، لیکن پاکستان نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ہی شہروں کو حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے نوجوان، خاص طور پر جنریشن زی، اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے پاکستان کے موقف کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نسل نے صرف جنگی میدان میں ہی نہیں بلکہ ڈیجیٹل محاذ پر بھی شجاعت دکھائی ہے، اور ان کی کوششیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، ڈاؤ یونیورسٹی میں پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی ریلیاں

Related Articles