پاکستانی طلبہ اب ایک ساتھ دو ڈگریاں حاصل کر سکیں گے، نیا تعلیمی نظام متعارف

پاکستانی طلبہ اب ایک ساتھ دو ڈگریاں حاصل کر سکیں گے، نیا تعلیمی نظام متعارف

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی اقدام کرتے ہوئے ڈوئل، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرامز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق زیادہ مہارتیں فراہم کرنا، وقت اور اخراجات میں بچت کرنا اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم تک رسائی آسان بنانا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق، اس پالیسی کے ذریعے پاکستانی جامعات اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ ڈگری پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے۔ ان پروگرامز کے تحت طلبہ بیک وقت مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کر سکیں گے، جیسے کہ کوئی طالب علم BS اسلامیات کے ساتھ BS پولیٹیکل سائنس یا BBA کے ساتھ LLB کی ڈگری حاصل کرسکے گا۔

اس کے علاوہ، پاکستانی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے مشترکہ ڈگری پروگرامز بھی متعارف کرائے جائیں گے، جس سے طلبہ کو عالمی سطح پر بہتر تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جدید جاب مارکیٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ایک سے زائد شعبوں میں مہارت حاصل کرکے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

ایچ ای سی نے یہ بھی واضح کیا کہ ہر یونیورسٹی اپنی پالیسی، فیس اسٹرکچر، ٹائم ٹیبل اور قواعد و ضوابط الگ سے جاری کرے گی، جس سے طلبہ کو ان کے تعلیمی فیصلوں میں مکمل رہنمائی مل سکے گی۔

Related Articles