100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی پیر 17 اگست 2026 کو ملتان میں ہوگی، نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 55 منعقد کی جائے گی، جس میں متعدد بانڈ ہولڈرز نقد انعامات جیت سکیں گے۔
پہلا انعام 7 لاکھ روپے
قرعہ اندازی میں پہلا انعام ایک خوش نصیب فاتح کے لیے 7 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، دوسرے انعام کے تحت تین کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 2 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گےاس کے علاوہ متعدد افراد کو 1 ہزار روپے کا تیسرا انعام بھی ملے گا۔
کامیاب نمبرز کی فہرست جاری ہوگی
قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد کامیاب نمبروں کی مکمل فہرست جاری کی جائے گی، جس کے ذریعے بانڈ ہولڈرز اپنے پرائز بانڈ نمبرز چیک کرسکیں گے اور انعام نکلنے کی صورت میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق رقم وصول کرسکیں گے۔
100 روپے کے پرائز بانڈ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز سینٹرز کے علاوہ ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں،پرائز بانڈ میں جمع کرائی گئی رقم محفوظ رہتی ہے اور بانڈ ہولڈر ضرورت پڑنے پر اسے کسی بھی وقت اس کی اصل مالیت پر کیش کراسکتا ہے۔
انعامی رقم پر ٹیکس
پرائز بانڈ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوتا ہے،ٹیکس سال 2026 کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) میں شامل فائلرز سے انعامی رقم پر 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
قانون کے مطابق سیکشن 156 کے تحت انعامی رقم سے کاٹا جانے والا ٹیکس حتمی تصور کیا جاتا ہے، جسے دیگر قابلِ ٹیکس آمدن کے خلاف ایڈجسٹ یا ریفنڈ نہیں کیا جاسکتا۔
بانڈ ہولڈرز کے لیے اہم موقع
17 اگست کو ہونے والی قرعہ اندازی 100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم موقع ہے، قرعہ اندازی کے بعد جاری ہونے والی فہرست میں بانڈ ہولڈرز اپنے نمبرز چیک کرکے معلوم کرسکیں گے کہ آیا ان کا بانڈ کسی انعام کا حق دار قرار پایا ہے یا نہیں۔