پاکستان میں 50 ہزار روپے سے کم قیمت کے بہترین اسمارٹ فونز کون سے ہیں؟

پاکستان میں 50 ہزار روپے سے کم قیمت کے بہترین اسمارٹ فونز کون سے ہیں؟

پاکستان میں 50 ہزار روپے سے کم قیمت میں ایک اچھا اسمارٹ فون خریدنا اب پہلے جتنا آسان نہیں رہا۔ مارکیٹ میں مختلف برانڈز نت نئے فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی کے دعووں کے ساتھ بجٹ فونز متعارف کرا رہے ہیں، لیکن صارفین اکثر ایسے فون کی تلاش میں رہتے ہیں جو روزمرہ استعمال میں واقعی بہترین کارکردگی دکھا سکے۔

پاکستان میں زیادہ تر صارفین ایک لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے بغیر ایسا موبائل فون چاہتے ہیں جو طاقتور بیٹری، بہتر کیمرہ، بڑی اسکرین اور ہموار پرفارمنس فراہم کرے۔ یہی وجہ ہے کہ 50 ہزار روپے سے کم قیمت والے فونز کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل آئی فون 14 پلس کے مختلف ماڈلز کی نئی ویلیوز مقرر کردی گئی ہیں

اگر آپ بھی کم بجٹ میں بہترین اسمارٹ فون خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ چند فونز اپنی قیمت کے حساب سے اچھی ویلیو فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

OPPO A6x 6GB

اوپو اے 6x کی قیمت پاکستان میں تقریباً 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس فون میں 6GB ریم اور 128GB اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 6.75 انچ کا بڑا ڈسپلے ویڈیو اور گیمنگ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے۔

فون میں 6500mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جو لمبے وقت تک استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 50 میگا پکسل بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آئی فون صارفین ایک سال تک بڑی سہولت سے محروم ہوگئے

TECNO Spark 50

ٹیکنو اسپارک 50 کی پاکستان میں قیمت 43 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی نے اس فون کو بڑی بیٹری، مضبوط ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

اسمارٹ فون میں 7000mAh کی طاقتور بیٹری موجود ہے جبکہ 6.78 انچ کا 120Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے اس کی خاص باتوں میں شامل ہے۔ فون MediaTek Helio G81 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے اور اس میں 6GB ریم، 12GB ایکسٹینڈڈ ریم اور 128GB اسٹوریج فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹاکے رے بین اسمارٹ گلاسز سےلوگو ں کی پرائیویسی خطرہ میں

Vivo Y11d

ویوو Y11d بھی اس بجٹ میں ایک مناسب انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 44 ہزار روپے ہے۔فون میں 6.74 انچ کا بڑا ڈسپلے، 6500mAh بیٹری اور 50 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائس (4GB) ریم اور (128GB)اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے۔

Itel Super 26 Ultra

آئی ٹیل سپر 26 الٹرا کی قیمت تقریباً 50 ہزار روپے ہے، تاہم اس فون کی سب سے نمایاں خاصیت اس کا 32 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے جو سیلفی کے شوقین افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔فون میں (6000mAh) بیٹری، 6.8 انچ کا بڑا ڈسپلے، 50 میگا پکسل بیک کیمرہ، (8GB) ریم اور (256GB) اسٹوریج دی گئی ہے۔

Infinix Hot 60i 8GB

انفینکس ہاٹ 60i 8GB کی قیمت تقریباً 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ فون میں 8GB ریم اور 256GB اسٹوریج کے ساتھ 50 میگا پکسل بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 6.7 انچ ڈسپلے اور 5160mAh بیٹری روزمرہ استعمال کے لیے مناسب کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت ،بغیر چشمے کے 3ڈی اسکرین کا نیا تصور

اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس قیمت میں ٹیکنو اسپارک 50 اور انفینکس ہاٹ 60i بہتر بیٹری اور اسٹوریج کی وجہ سے نمایاں نظر آتے ہیں، جبکہ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے آئی ٹیل سپر 26 الٹرا ایک دلچسپ انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles