ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے تعمیراتی شعبے کے لیے کچھ ریلیف کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی علاقوں اور شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1565 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے 1569 روپے کے مقابلے میں 4 روپے کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، یہاں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1547 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے بھی اسی سطح پر تھی۔
ملک کے مختلف بڑے شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد میں 1532 روپے، راولپنڈی میں 1535 روپے، گوجرانوالہ میں 1600 روپے، سیالکوٹ میں 1570 روپے اور لاہور میں 1590 روپے فی بوری قیمت ریکارڈ کی گئی۔
فیصل آباد میں سیمنٹ 1550 روپے، سرگودھا میں 1600 روپے، ملتان میں 1591 روپے، بہاولپور میں 1560 روپے، پشاور میں 1573 روپے جبکہ بنوں میں 1510 روپے فی بوری کی اوسط قیمت پر فروخت ہوا۔
جنوبی علاقوں کے شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1518 روپے ریکارڈ کی گئی،سکھر میں قیمت 1600 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1520 روپے جبکہ خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1650 روپے رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ ہفتے کے دوران دیے گئے شہروں میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ اوسط ریٹیل قیمت خضدار میں 1650 روپے فی بوری ریکارڈ ہوئی، جبکہ سب سے کم قیمت بنوں میں 1510 روپے رہی۔
مجموعی طور پر شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں نرخ برقرار رہے، تاہم مختلف شہروں میں قیمتوں کا فرق بدستور نمایاں ہے۔