آئی فون 18 پرو میکس کی خصوصیات اور قیمت سامنے آگئی

آئی فون 18 پرو میکس کی خصوصیات اور قیمت سامنے آگئی

ایپل کمپنی جلد اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 18 پرو میکس متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی متوقع خصوصیات اور قیمت سے متعلق مختلف رپورٹس نے ٹیکنالوجی صارفین میں بے چینی بڑھا دی ہے۔

دنیا بھر میں آئی فون صارفین نئے ماڈل کی آمد کے منتظر ہیں اور اس کے جدید فیچرز، ڈیزائن اور قیمت کے بارے میں جاننے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ایپل کا گزشتہ آئی فون 17 پرو میکس اپنے جدید فیچرز اور طاقتور کارکردگی کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جبکہ اب آئی فون 18 پرو میکس سے مزید بڑی جدت کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :میٹاکے رے بین اسمارٹ گلاسز سےلوگو ں کی پرائیویسی خطرہ میں

اگرچہ ایپل کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم مختلف ٹیک رپورٹس اور لیکس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نئے آئی فون میں انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی، بہتر فرنٹ ڈسپلے، جدید کیمرہ سسٹم اور مزید طاقتور بیٹری لائف متعارف کرائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میٹاکے رے بین اسمارٹ گلاسز سےلوگو ں کی پرائیویسی خطرہ میں

میڈیارپورٹس کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس میں ایپل کی نئی A-سیریز چپ، ممکنہ طور پراے20( A20) پرو، استعمال کیے جانے کا امکان ہے جو ٹی ایس ایم سی(TSMC) کے جدید 2این ایم(2nm )پراسیس پر تیار کی گئی ہوگی۔ اس نئی چپ سے تیز رفتار کارکردگی، بہتر پاور ایفیشنسی اور جدید آن ڈیوائس اے آئی(AI) فیچرز فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔

قیمت کے حوالے سے بھی مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ٹیک ماہرین کے مطابق امریکا اور دبئی سمیت مختلف مارکیٹس میں آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہے، تاہم حتمی تفصیلات ایپل کے باضابطہ اعلان کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

editor

Related Articles