رؤف حسن پر حملہ ، ندیم افضل چن نے سوالات اٹھا دیئے

رؤف حسن پر حملہ ، ندیم افضل چن نے سوالات اٹھا دیئے

پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے رؤف حسن پر حملے اور صحافی کامران داوڑ کی شہادت پر سوالات اٹھا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صحافی کامران داوڑ کی شہادت اور مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن جیسے نفیس آدمی پر حملہ قابل مذمت ہے ، ان پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے ملک میں ایسے واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں ؟ ہم کدھر جا رہے ہیں؟ ملک میں ایسے واقعات پر سیاستدا نوں کی خامو شی لمحہ فکریہ ہے ۔ ہمیں ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے پلاننگ کرنا ہو گی ۔ تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی بھی واقعہ پیش نہ آئے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے سے لگ رہا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ۔ ایساکسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اس پر حملہ کیا جائے ۔

ریاست میں ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم ملک کو کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکر ٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں حملہ کیا،جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے ۔ رؤف حسن پر اس وقت نامعلوم افراد نے حملہ کیا جب وہ جی این این ٹی وی چینل کے آفس کے باہر کھڑے تھے اور وہ پروگرام ریکارڈنگ کے بعد واپس وہاں سے جا رہے تھے، نامعلوم افراد رؤف حسن پر حملے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رؤف حسن پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کرکڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

editor

Related Articles