پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ،امن،سلامتی اور استقامت کے نئے عزم کا آغاز

پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ،امن،سلامتی اور استقامت کے نئے عزم کا آغاز

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان میں جوش و خروش کی فضا مزید عروج پر پہنچ گئی ہے۔ معاہدے کو تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، امن، سلامتی اور باہمی استقامت کے نئے عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے تاریخی سنگ میل کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں کو شاندار انداز میں سجایا گیا ہے۔

اہم شاہراہوں، سرکاری عمارتوں اور نمایاں مقامات پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم، بینرز اور تینوں ممالک کی قیادت کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، جس سے شہروں کی رونق میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈیجیٹل اسکرینز پر خصوصی پیغام

ملک کے مختلف شہروں میں نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچموں کے ساتھ خصوصی پیغامات بھی نمایاں کیے جا رہے ہیں۔ڈیجیٹل اسکرینز پر امن، سلامتی اور استقامت کی خوبصورت اور پُرامن ٹیگ لائن دکھائی دے رہی ہے، جو معاہدے کے بنیادی پیغام کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور

تینوں ممالک کی قیادت نمایاں

سڑکوں اور اہم عوامی مقامات پر لگائے گئے بینرز میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تاریخی معاہدے کی اہمیت کو عوام کے سامنے اجاگر کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرنا ہے۔

جشن آزادی کی رونق میں اضافہ

مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا تاریخی سنگ میل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں یوم آزادی کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ معاہدے کے باعث ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات اور سجاوٹ میں مزید جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مختلف شہروں میں قومی پرچموں کے ساتھ سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم بھی نمایاں کیے گئے ہیں، جس سے تینوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعلقات کا پیغام اجاگر ہورہا ہے۔

امن اور استحکام کا عزم

مکہ دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی سمت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ معاہدے کو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں جاری سجاوٹ اور خصوصی پیغامات سے یہ تاثر نمایاں ہے کہ تاریخی معاہدے کو عوامی سطح پر بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، جبکہ یوم آزادی کی خوشیوں کے ساتھ تینوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دور کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles