پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبرآ گئی، تیل کی قیمتیں گر گئیں

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبرآ گئی، تیل کی قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے جسے توانائی مارکیٹ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا تاہم آج کی کمی نے مارکیٹ کو کسی حد تک ریلیف فراہم کیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد یہ تقریباً 101 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ بھی کمی کے بعد تقریباً 105 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔

حالیہ کمی کی ایک وجہ عالمی منڈی میں وقتی استحکام اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی ہے اگرچہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے تاہم بعض سفارتی رابطوں اور سپلائی چین میں تسلسل کی توقعات نے مارکیٹ پر دباؤ کم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی

 تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی پاکستان سمیت درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے وقتی ریلیف ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں براہِ راست مقامی ایندھن اور ٹرانسپورٹ اخراجات پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حالات اب بھی غیر یقینی ہیں اور اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھی یا سپلائی متاثر ہوئی تو خام تیل دوبارہ مہنگا ہو سکتا ہے۔ اسی لیے عالمی توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles