سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ،ماہانہ الاونس میں اضافہ

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ،ماہانہ الاونس میں اضافہ

اہم سرکاری ادارے کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے ملازمین سالہا سال سے ماہانہ الاونس میں اضافے کیلئے کوششیں کر رہے تھے اب جا کر  ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے معذور ملازمین کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے خصوصی کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ملازمین کو ماہانہ 4 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

پیسکو کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ نئے فیصلے کے تحت معذور ملازمین کے خصوصی الاؤنس میں 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا ہے، جسے ملازمین کے لیے اہم سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافی الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا جس کے باعث اہل ملازمین کو بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے پیسکو کے متعدد ملازمین مستفید ہوں گے۔

حکام کے مطابق خصوصی کنوینس الاؤنس صرف ان ملازمین کو دیا جائے گا جنہیں مستند میڈیکل بورڈ کی جانب سے باقاعدہ طور پر معذور قرار دیا گیا ہو۔

پیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارہ اپنے ملازمین خصوصاً خصوصی افراد، کی سہولت اور فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ انہیں بہتر ورکنگ ماحول اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

editor

Related Articles