خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ہلاک دہشتگرد افغان پولیس چیف کا بھتیجا اور افغان طالبان کا رکن نکلا۔
ذرائع کے مطابق 15 مئی کو سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد حافظ سیف اللہ عرف آصف افغان صوبہ خوست کے ضلع موسیٰ خیل کے پولیس چیف قاری امیر عباس شرافت کا بھتیجا نکلا۔
ہلاک دہشتگرد سیف اللہ عرف آصف، مرویس خان کا بیٹا تھا اور افغان صوبہ خوست کے ضلع بک کے گاؤں روغہ کا رہائشی تھا۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ، ٹی ٹی پی میں شمولیت کے بعد دیگر دہشتگرد ساتھیوں کے ہمراہ خوست سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ضلع کرم میں داخل ہوا تھا۔ وہ کرم میں ٹی ٹی پی کے کاظم گروپ کا رکن تھا۔