اسلام آباد کےمیڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست بروز اتوار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے طلبہ کو امتحانی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
ادارے کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور داخلہ لینے والی جامعات کو بھی مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں جبکہ امتحانی انتظامات سے متعلق متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔