سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی موسمِ گرما تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تین ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہوگی۔

درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر تقریباً 120 دن رہ گیا ہے جبکہ امریکا اور انگلینڈ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں تعلیمی سال 230 دن تک ہوتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تین ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور موسمِ گرما کی چھٹیاں 6 سے 8 ہفتوں تک محدود کرنے کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی بجلی دینے کا منصوبہ،حکومت کا بڑا اقدام

تاہم عدالت نے فوری طور پر نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طویل موسمِ گرما تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر نجی تعلیمی اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles