راولپنڈی میں ہائی الرٹ نافذ، اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار،بھاری نفری تعینات کر دی گئی

راولپنڈی میں ہائی الرٹ نافذ، اڈیالہ جیل ریڈ زون قرار،بھاری نفری تعینات کر دی گئی

اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے جیل کے گرد و نواح کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے اطراف غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 تھانوں کی پولیس 4 ڈی ایس پیز، ایس ایس پی، ایس پی صدر اور سی پی او راولپنڈی کو خصوصی ڈیوٹیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن بھی جیل کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی بجلی دینے کا منصوبہ،حکومت کا بڑا اقدام

انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں تاکہ سیکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باعث سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پارٹی رہنماؤں اور عمران خان کی بہنوں کی جانب سے بھی اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی

editor

Related Articles