سونے کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، جہاں سونے کی قیمت میں  ایک روز کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 6 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم آج  سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 4287 روپے کا اضافہ ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، گھی، کوکنگ آئل اور آٹے کی قیمتیں بے قابو

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 8ہزار 034 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کے اضافے سے 6ہزار  887روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 68 ڈالر کی کمی سے 4480 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 6800 روپے کم ہونے سے 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے فی تولہ اور 5830 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آگیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں سونا اور چاندی سرمایہ کاری کے لیے سب سے محفوظ راستہ سمجھی جا رہی ہیں، اور آئندہ دنوں میں ان دھاتوں کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles