معروف بلے باز سابق کپتان کی قومی ٹیم سے چھٹی کا امکان

معروف بلے باز سابق کپتان کی قومی ٹیم سے چھٹی کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی، کوچ مائیک ہیسن اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کے درمیان مشاورت کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا جارہا ہے، تاہم اس ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر اور سابق کپتان محمد رضوان کی شمولیت کا امکان کم ہے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی محمد رضوان کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔

33 سالہ محمد رضوان نے پاکستان کے لیے 103 ون ڈے میچوں میں 40.08 کی اوسط سے 2979 رنز بنائے ہیں، جن میں 4 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بطور وکٹ کیپر انہوں نے 113 کیچ اور 7 اسٹمپڈ بھی کیے ہیں۔

اس کے علاوہ مارچ 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں محمد رضوان نے 58 رنز بنائے تھے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف 15 مارچ 2026 کو تیسرے ون ڈے میں بطور بیٹسمین ڈیبیو کرنے والے غازی غوری، جو ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کے ساتھ تھے، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور مینا خان کی جانب سے’آئی ایس ایف‘ کا قیام تعلیمی اداروں میں منشیات کا نیٹ ورک قائم کرنا تھا، رضوان رضی کا بڑا انکشاف

دوسرے وکٹ کیپر کے لیے عثمان خان اور مرزا سعد بیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب ممکن ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، جبکہ پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

Related Articles