پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن اور حکومت میں اتفاق

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن اور حکومت میں اتفاق

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کے درمیان صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا،دونوں فریقوں کے درمیان 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل سے متعلق الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی گئی۔

آئینی تقاضا ہے، چیف الیکشن کمشنر

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کے تحت مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس کا فیصلہ سنا دیا

دھند اور امتحانات کا بھی جائزہ

وزیر لوکل گورنمنٹ پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم انتخابات کے انعقاد اور مناسب وسائل کی فراہمی کے لیے وقت درکار ہے۔

ذیشان رفیق نے مزید بتایا کہ صوبے میں امتحانات اور دھند کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان انتخابات کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

مرحلہ وار انتخابات کی تجویز

چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی حکومت مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جلد پلان طلب کرلیا، جس کے بعد انتخابات کے انعقاد سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles