تہران فیصلہ کر لے،معیشت کا گلا گھٹتا دیکھنا ہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنے ہیں،جے ڈی وینس

تہران فیصلہ کر لے،معیشت کا گلا گھٹتا دیکھنا ہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنے ہیں،جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جہاں امریکا کی توجہ فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ تہران پر شدید معاشی دباؤ بڑھانے پر مرکوز ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ امریکا کے پاس موجود مؤثر ترین ہتھیار ہے ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں بھی امریکا کامیاب رہا ہے۔

ایران کی معیشت دباؤ میں

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اب تہران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی معیشت کو مزید مشکلات کا شکار دیکھنا چاہتا ہے یا مغرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی راہ اختیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تیل کی قیمتیں کم رکھنا، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا امریکا کی پہلی ترجیح ہے،جے ڈی وینس

جوہری صلاحیت بحال نہیں ہونے دینگے

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایک اہم مقصد ایران کو اپنی جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران پر معاشی دباؤ کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

آبنائے ہرمز اہم معاملہ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع میں آبنائے ہرمز مرکزی اہمیت اختیار کرچکی ہے،حالیہ ہفتوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل کی ترسیل میں شدید خلل پیدا ہوا ہے، جس کے باعث عالمی منڈیوں میں توانائی کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جے ڈی وینس کے تازہ بیان سے واضح ہوتا ہے کہ واشنگٹن اب ایران پر فوجی کارروائی کے ساتھ معاشی دباؤ کو بھی جنگی حکمت عملی کا اہم حصہ سمجھ رہا ہے۔

editor

Related Articles