کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو دھمکیاں دیناسہیل آفریدی کی بزدلی،چینلز کالے نہیں، آپ کے کرتوت کالے ہیں،ارباب خضر حیات

کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافیوں کو دھمکیاں دیناسہیل آفریدی کی بزدلی،چینلز کالے نہیں، آپ کے کرتوت کالے ہیں،ارباب خضر حیات

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضر حیات نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی طرف سے صحافیوں کودھمکیوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کو صحافیوں کے خلاف استعمال کرنا اور انہیں تین دن کے اندر قانونی نوٹسز جاری کرنے کی دھمکیاں دینا ایک بزدلانہ اقدام ہے، جس سے میڈیا کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ یہ سمجھتے ہیں کہ دھمکیوں کے ذریعے میڈیا ہاؤسز اور چینلز کو حقائق سامنے لانے سے روکا جا سکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، کیونکہ جن صحافیوں کے ضمیر زندہ ہیں وہ حق گوئی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف اب پی ٹی ایم 2 بن چکی ہے، لیگی رہنما ارباب خضر حیات

ارباب خضر حیات نے کالے چینلز کی اصطلاح پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں چینلز کالےنہیں بلکہ وزیراعلیٰ کے اپنے کرتوت اور کام کالے ہیں، جنہیں چھپانے کے لیے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، لیکن وزیراعلیٰ اس پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی دوروں میں مصروف ہیں، جب وزیراعلیٰ کو ان سرگرمیوں سے فرصت ملے گی تب ہی انہیں اپنے صوبے کی اصل صورتحال نظر آئے گی۔

لیگی رہنما نے واضح کیا کہ سرکاری افسران کو یہ کہنا کہ وہ صحافیوں کو نوٹس جاری کریں ورنہ کارروائی کی جائے گی، سراسر بدمعاشی ہے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور صحافی ایسی دھمکیوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے کیونکہ عوام اب تمام حالات سے باخبر ہیں اور ہر چیز خود دیکھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles