ڈالر پھر پھسل گیا، یورو، پاؤنڈ، ریال اور درہم کے نئے ریٹس بھی سامنے آگئے

ڈالر پھر پھسل گیا، یورو، پاؤنڈ، ریال اور درہم کے نئے ریٹس بھی سامنے آگئے

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹس بھی جاری کر دیے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس طرح روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی 0.01 فیصد اپری سی ایشن ریکارڈ کی گئی۔

یورو، پاؤنڈ، ریال اور درہم کے ریٹس

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مارک ٹو مارکیٹ ری ویلیوایشن ریٹس کے مطابق یورو 324.6576 روپے، برطانوی پاؤنڈ 375.0333 روپے، سعودی ریال 74.206 روپے جبکہ اماراتی درہم 75.8203 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح جاپانی ین 1.7464 روپے، آسٹریلوی ڈالر 199.945 روپے، کینیڈین ڈالر 201.5509 روپے اور چینی یوان 41.1955 روپے رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی معمولی کمی سے روپے پر دباؤ میں قدرے کمی کا اشارہ ملتا ہے، تاہم آئندہ دنوں میں درآمدی ادائیگیوں، ترسیلات زر اور زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال کرنسی مارکیٹ کی سمت کا تعین کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

Related Articles