وفاقی بجٹ میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت بجٹ اجلاس سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، جس کے آئندہ وفاقی بجٹ پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ قانون سازی پر پاکستان پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پارٹی اس قانون سازی کے حق میں نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر ویلی میں اپنے خطاب کے دوران واضح پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہی ہے۔
پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ اگر بجٹ اجلاس سے قبل یہ ترامیم منظور نہ ہو سکیں تو آئندہ مالی سال میں مجوزہ تبدیلیاں نافذ نہیں ہو سکیں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی کو آمادہ کرنے کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جبکہ انہیں اعتماد میں لینے اور راضی کرنے کے بعد ہی بجٹ اجلاس کی نئی تاریخ دی جا سکے گی۔