آسٹریلیا نے دوسر ے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی،سیریز برابر

آسٹریلیا نے دوسر ے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی،سیریز برابر

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر 231 رنز بنائے، جبکہ پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 44 اوورز میں 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 53، جوش انگلس نے 51 اور میٹ رینشا نے 43 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے تاریخ رقم کردی

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی ۔ شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 71 رنز اسکور کیے تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

 یہ بھی پڑھیں : پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو شارٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دونوں بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا اور اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی اہم دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ سیریز کے فاتح کا تعین کرے گا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles