دکا نوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار ایک مرتبہ پھر تبدیل،نیا حکم جاری

دکا نوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار ایک مرتبہ پھر تبدیل،نیا حکم جاری

 حکومت نے گرمیوں کے موسم اور دن کے دورانیے میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور دیگر ریٹیل کاروبار کے بند ہونے کے اوقات میں نرمی کی منظوری دی گئی۔

وزارت خارجہ میں منعقدہ اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ اور ان کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کاروباری سرگرمیوں، عوامی سہولت اور موسم گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :عید ختم ہوتے ہی مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل،نیا شیڈول جاری

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ریستوران، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک اپنے معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز پر ان اوقات کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ اسی طرح شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کمیٹی نے بعض ضروری خدمات کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ان میں فارمیسیاں، ہسپتال، پٹرول پمپس، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات سے متعلق خدمات شامل ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد، عوام کے لیے بڑی خوشخبری، 3 بڑے منصوبے تکمیل کے قریب

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ وفاقی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا اور مختلف تجاویز کی منظوری دی۔

اجلاس میں پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وفاقی وزراء سمیت متعدد اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ وفاقی اور صوبائی سطح کے متعلقہ سیکریٹریز اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

editor

Related Articles