اعتماد کا ناجائز فائدہ؟ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری کی واردات

اعتماد کا ناجائز فائدہ؟ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری کی واردات

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری کی واردات میں تقریباً 25 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چوری کر لی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آئی، جہاں گھر والوں کو اس وقت چوری کا علم ہوا جب انہوں نے لاکر چیک کیا اور قیمتی سامان غائب پایا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چوری ہونے والے سامان میں زیورات اور مہنگی گھڑیاں شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنکی ڈرگ والی پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری

تحقیقات کے دوران پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اداکارہ کے خاندان کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے، جو 2020 سے روینہ ٹنڈن کے گھر آ جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :تامل ناڈو میں اداکار سیاست دان کیوں بنتے ہیں؟

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے روینہ ٹنڈن کی والدہ کی دیکھ بھال اور مدد کے ذریعے خاندان کا اعتماد حاصل کیا اور اسی دوران مبینہ طور پر چوری کی واردات انجام دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضے سے چند قیمتی گھڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ باقی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

editor

Related Articles