پنکی ڈرگ والی پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری

پنکی ڈرگ والی پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری

لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے میں سنیما اور فلمی صنعت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صرف موبائل اور ٹچ اسکرین تک محدود رکھنے کے بجائے سنیما کلچر کی جانب راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیاری ڈرامے بن رہے ہیں، اس لیے اچھی اور معیاری فلمیں بنانا بھی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کا شاندار برائیڈل لک وائرل

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی کے لیے نئے اور باصلاحیت ہدایت کاروں کو آگے آنا ہوگا۔ نوجوان فلم ساز اپنی نئی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستانی سینما کو نئی جہت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلمی دنیا کے امکانات میں اضافہ کیا ہے، تاہم ایسی فلمیں بنائی جانی چاہئیں جو معاشرے کے تمام طبقات کے لیے قابلِ قبول ہوں اور مثبت موضوعات کی عکاسی کریں۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حال ہی میں ’’پنکی ڈرگ‘‘ کے موضوع پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس حساس مسئلے پر فلم بنانا زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کے بقول فلمیں ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یقین دہانی کرائی کہ مجوزہ فلم سٹی منصوبے میں جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ فلم اور ڈرامہ سازی کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو بھی اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع دیے جائیں گے۔

editor

Related Articles