نادیہ افگن کا ڈکی بھائی سے متعلق دوٹوک تبصرہ ، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

نادیہ افگن کا ڈکی بھائی سے متعلق دوٹوک تبصرہ ، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن  نے یوٹیوبر ‘ڈکی بھائی’ (Ducky Bhai) کے بارے میں اپنے دو ٹوک تبصروں سے ہلچل مچا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر کے شو میں گفتگو کے دوران نادیہ افگن  سے ڈکی بھائی کے بارے میں پوچھا گیا جس ٌپر  اداکارہ نے کہا کہ وہ ان کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں ۔

اداکارہ نادیہ افگن نے ڈکی بھائی کو متنازع شخصیت قرار دیا جو نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہیں  ۔

نادیہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید سوال اٹھایا کہ ڈکی بھائی کے اتنے زیادہ فالوورز کیوں ہیں ؟ انہوں نے عوامی سطح پر ان کی شخصیت کے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی کا واضح اظہار کیا۔

 

ان کے ان ریمارکس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے خاص طور پر ڈکی بھائی کے فالوورز خاصے ایکٹو نظر آتے ہیں ، ان کی تعداد اس وقت پاکستان میں بہت زیادہ ہے اور وہ پاکستانی ناظرین میں کافی مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہانیہ عامر کا شائے گل کا گانا کاپی کرنے کی سوشل میڈیا پر بحث، گلوکارہ نے وضاحت دیدی

 سعد الرحمان، جو ‘ڈکی بھائی’ کے نام سے مشہور ہیں، ایک پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی کامیڈی، ‘روسٹنگ’ (roasting) اور ری ایکشن  (reaction) پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے یوٹیوب کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے بے باک انداز اور وائرل مواد کے ذریعے آہستہ آہستہ آن لائن فالوورز کی ایک بڑی تعداد بنائی ، گزشتہ برسوں کے دوران، ڈکی بھائی پاکستان کے سب سے زیادہ معروف ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں سے ایک ہیں۔

editor

Related Articles