آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں کے لیے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے ہیں، جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے باعث خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

پیش گوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، سوات، دیر، چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور دیگر بالائی اضلاع بھی بارش کے زیر اثر رہ سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور درختوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

editor

Related Articles