پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی توقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ بالترتیب 381.78 روپے اور 380.78 روپے فی لیٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک لٹرپٹرول میں 1000 کلو میٹر سفر ، حیران کن گاڑی تیار

Related Articles