تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ،ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ

تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ،ٹیلر سوئفٹ کا نیا ریکارڈ

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ معروف مالیاتی جریدے فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2026 تک ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی زیادہ تر کمائی کاروباری معاہدوں یا کاسمیٹکس برانڈز کے بجائے موسیقی، کنسرٹس اور اسٹیج پرفارمنس کے ذریعے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے وائرل خبروں سے متعلق وضاحت کردی

فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی غیر معمولی مالی کامیابی میں ان کے عالمی کنسرٹ ٹورز، میوزک سیلز اور اپنے گانوں کے حقوق پر مضبوط کنٹرول نے کلیدی کردار ادا کیا۔ خاص طور پر 2023 اور 2024 میں ہونے والا ’’ایراز ٹور‘‘ان کے کیریئر کا سب سے کامیاب منصوبہ ثابت ہوا۔

اس عالمی کنسرٹ سیریز کو موسیقی کی تاریخ کا سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والا ٹور قرار دیا گیا، جس سے تقریباً 2.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی۔ ماہرین کے مطابق یہی ٹور ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2020 میں اپنے پرانے میوزک البمز کو دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ اقدام اپنے ماسٹر ریکارڈنگ حقوق کے تنازع کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد اپنے میوزک کی ملکیت اور آمدنی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا تھا۔

اس حکمت عملی کے نتیجے میں نہ صرف ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ رائلٹی کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی بھی کئی گنا بڑھ گئی۔ فوربز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ 2024 میں ارب پتی بن گئی تھیں، جبکہ صرف دو برس کے دوران ان کی مجموعی دولت 2 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔

ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں کروڑوں مداحوں کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں اور ان کے متعدد گانے عالمی میوزک چارٹس پر طویل عرصے تک راج کر چکے ہیں۔

editor

Related Articles