ترکی کے چھوٹے سے علاقے ہافتی میں قدرت کا ایک ایسا عجوبہ پایا جاتا ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے، اسے دنیا کی نایاب ترین پھولوں میں شمار کیا جاتا ہے اور’’بلیک روز‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ گلاب گرمیوں کے موسم میں بظاہر گہرے سیاہ رنگ کے نظر آتے ہیں، تاہم ماہر نباتات کے مطابق حقیقت میں ان کی پنکھڑیاں انتہائی گہرے سرخ اور مرون رنگ کی ہوتی ہیں۔
اس انوکھے رنگ کی بڑی وجہ دریائے فرات کے علاقے کی خاص مٹی اور زیر زمین پانی کی کیمیائی ساخت ہے، جو اس پھول کو ایسا منفرد رنگ اور ساخت فراہم کرتی ہے جو دنیا میں کہیں اور پیدا کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب یہی گلاب ہافتی سے باہر کسی اور علاقے میں اگائے جائیں تو ان کا مخصوص گہرا رنگ ختم ہو جاتا ہے اور یہ عام سرخ گلاب کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
صدیوں سے یہ پراسرار پھول مقامی داستانوں، محبت، جذبات اور اداسی کی کہانیوں کا حصہ رہے ہیں۔ آج بھی یہ دنیا کے سب سے نایاب اور حیران کن قدرتی مظاہر میں شمار کیے جاتے ہیں۔
قدرت کے اس انوکھے تحفے کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح ہافتی کا رخ کرتے ہیں، جہاں یہ سیاہ گلاب آج بھی اپنی خوبصورتی اور رازوں کے ساتھ موجود ہیں۔سیاھ