الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کے پاس ہوگی، حکومت کا بڑا فیصلہ

الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کے پاس ہوگی، حکومت کا بڑا فیصلہ

ماحولیاتی آلودگی اور مہنگے ایندھن کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے لاہور میں کرائے پر الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی بڑی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو سستی، جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار برقی موٹر سائیکلیں کرائے پر دستیاب ہوں گی، جبکہ شہر بھر میں 300 چارجنگ اور ڈاکنگ مراکز قائم کیے جائیں گے، ان مراکز کے لیے زمین کی فراہمی کی ذمہ داری پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے تاکہ رہائشی اور تجارتی علاقوں کو عوامی نقل و حمل کے مراکز سے بہتر طور پر منسلک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیاں دینے کا اعلان

حکام کے مطابق اس منصوبے سے لاہور میں کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت کم کرنے میں مدد ملے گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ برقی گاڑیوں کا استعمال نہ صرف ایندھن کے اخراجات کم کرتا ہے بلکہ ماحول کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ سہولت خاص طور پر طلبہ، ملازمین اور روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے،صارفین ایک موبائل اطلاقیہ کے ذریعے برقی موٹر سائیکل حاصل کر سکیں گے، جس سے سفر مزید آسان اور تیز ہو جائے گا۔

تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کرائے کی شرحوں یا ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ موٹر سائیکلیں گھنٹہ وار کرائے پر دستیاب ہوں گی یا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی، منصوبے کی مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد اس کے عملی خدوخال مزید واضح ہوں گے۔

editor

Related Articles