امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےنے ٹروتھ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران پر آج بڑے اور سخت حملے کرنے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے پر جلد کنٹرول حاصل کر لیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام اور دیگر دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، اور اب امریکا کی جانب سے ایران کو شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ کارروائیاں آئندہ مختصر وقت میں شروع کی جا سکتی ہیں جن کا ہدف ایران کے حساس دفاعی اور توانائی کے مراکز ہوں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا مستقبل قریب میں ایران کے اہم تیل کے مراکز، بشمول خلیج فارس کے اہم جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کی تیل اور گیس کی منڈیوں پر مکمل گرفت حاصل کرنا امریکا کے اسٹریٹجک مقاصد میں شامل ہے۔
اسی بیان میں وینزویلا کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا ماضی میں بھی وہاں اس نوعیت کی پالیسی اپناتا رہا ہے اور اس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے بہتر ثابت ہوئے۔