کوئٹہ سول اسپتال میں چوہوں کی بھرمار؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

کوئٹہ سول اسپتال میں چوہوں کی بھرمار؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت  سامنے آگئی

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اسپتال کے وارڈ کے اندر چوہوں کو مریضوں اور بستروں کے قریب گھومتے ہوئے دکھایا گیا جسے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے سول اسپتال سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا تھا۔

ویڈیو کو 32 سیکنڈ کی مختصر فوٹیج کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں صفائی انتہائی خراب ہے۔ بعض صارفین نے اسے ’’انتہائی تشویشناک‘‘ قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

تاہم فیکٹ چیک کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وائرل ویڈیو کا پاکستان یا کوئٹہ کے سول اسپتال سے کوئی تعلق نہیں۔ ریورس امیج سرچ کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ فوٹیج دراصل بھارت کی ریاست اتر پردیش کے گورنمنٹ میڈیکل کالج گونڈہ کے آرتھوپیڈک وارڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو جنوری 2026 میں منظرعام پر آئی تھی، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ متعدد بھارتی اخبارات اور نیوز پلیٹ فارمز نے واضح کیا تھا کہ یہ واقعہ گونڈہ کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔

یہ بھیی پڑھیں: فیکٹ چیک: وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سے منسوب خصوصی انٹرویو کا دعویٰ جھوٹ نکلا

فیکٹ چیک سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وائرل پوسٹس میں پاکستان یا کوئٹہ کے سول اسپتال سے متعلق کوئی مستند ثبوت موجود نہیں تھا، تاہم ویڈیو کو غلط معلومات کے ساتھ شیئر کرنے سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوا۔

Related Articles