وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ اور آزاد کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بجٹ اور آزاد کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے ملکی سفارتی کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان بجٹ سے متعلق معاملات اور وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ سے پہلے بلاول بھٹو نے وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری قومی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے،ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ شامل تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور نوید قمر موجود تھے۔

editor

Related Articles