تقریباً 2صدیوں سے زندہ جوناتھن کچھوے کا ایک اور اعزاز

تقریباً 2صدیوں سے زندہ جوناتھن کچھوے کا ایک اور اعزاز

دنیا کے معمر ترین زندہ خشکی کے جانور جوناتھن کچھوے کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔جوناتھن کو ’’گینیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون‘‘ کا اعزاز اس کی غیر معمولی طویل عمر اور تاریخی اہمیت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جوناتھن کی پیدائش تقریباً 1832 میں ہوئی تھی، جس کے باعث اس کی موجودہ عمر 194 سال کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یہ سیشلز جائنٹ کچھوا ہے اور اس نسل کے کچھوؤں کی اوسط عمر عام طور پر 150 سال کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جوناتھن کچھوا 194سالہ زندہ تاریخ کا حیرت انگیز گواہ

تقریباً دو صدیوں پر محیط زندگی گزارنے والا جوناتھن دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی طویل عمر قدرتی دنیا کے حیرت انگیز واقعات میں سے ایک ہے۔

جوناتھن آج بھی زندہ ہے اور اپنی غیر معمولی عمر کے باعث دنیا بھر میں حیرت، تحقیق اور دلچسپی کا موضوع بنا ہوا ہے۔

editor

Related Articles