سپریم کورٹ کا اپنے ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ ، یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کااعلان

سپریم کورٹ کا اپنے ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ ، یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کااعلان

سپریم کورٹ نے اپنے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دے دی، یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیاہے جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ، بجٹ ملازمین کو بطور بونس دینے کا فیصلہ

اسی طرح گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیاہے ،اسی طرح گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔

گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کردیا گیاہے جبکہ گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے ہو گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے والا ہے ؟ خبر آگئی

گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار،گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار،گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیاہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، یہ اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles