پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بعد اب تحریک انصاف کے ایک اور مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی پارٹی امور کے حوالے سے سخت نالاں ہیں اور مسلسل تشویش کا اظہار کر دیا۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جس پر چپ رہوں تو بہتر ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کیلئے خاموش ہوں، میں جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ کچھ چیزیں ہیں جس پر خاموش رہا جائے تو وہ مجرمانہ خاموشی کہلائی جائیں گی، صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں،بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے ، 24مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملوایا جا رہا، بہت ہوگیا، اگر واقعی ہم مخلص ہیں تو ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

