واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، بیک اپ مینجمنٹ آسان ہو جائے گی

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، بیک اپ مینجمنٹ آسان ہو جائے گی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جن کا مقصد چیٹ بیک اپ اور اسٹوریج کے انتظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ میںمنیجنگ چیٹ بیک اپس اورٹریکنگ پورٹل نامی فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں جاری ہے۔ ان نئے فیچرز کے ذریعے صارفین اپنے بیک اپس کو زیادہ آسانی سے دیکھ اور منظم کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام سے ان صارفین کو خاص فائدہ ہوگا جنہیں واٹس ایپ چیٹ بیک اپس کی وجہ سے گوگل ڈرائیو کی اسٹوریج ختم ہونے کا مسئلہ پیش آتا ہے۔ صارفین غیر ضروری بیک اپ فائلز کو حذف کرکے اپنی اسٹوریج خالی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کمزور پاس ورڈ سائبر حملوں کی بڑی وجہ، ماہرین نے مضبوط سیکیورٹی کے اہم اصول بتا دیے

واٹس ایپ ایک نئے سیکشن پر بھی کام کر رہی ہے جہاں صارفین اپنی پرانی بیک اپ فائلز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے اور انہیں بہتر انداز میں کنٹرول کر سکیں گے۔

دوسری جانب گوگل ڈرائیو کے ساتھ بیک اپ مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے اینڈرائیڈ سسٹم سیٹنگز میں بھی ایک مخصوص سیکشن شامل کیے جانے پر کام جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ مستقبل میں اپنی کلاؤڈ بیک اپ سروس متعارف کرا سکتی ہے، جو گوگل ڈرائیو کے متبادل کے طور پر کام کرے گی۔ اس صورت میں صارفین کو چیٹس اور میڈیا محفوظ کرنے کے لیے مزید سہولت مل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں :کون سی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس لگے گا ؟ تفصیلات سامنے ا ٓگئیں

ممکنہ طور پر واٹس ایپ اپنے صارفین کو تقریباً 2 جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کر سکتی ہے، جبکہ اضافی اسٹوریج کے لیے پریمیم پلان بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کے مطابق کلاؤڈ پر محفوظ کیے جانے والے بیک اپس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا۔ صارفین اپنی فائلز کو پاس کی، پاس ورڈ یا 64 ہندسوں پر مشتمل انکرپشن کی کے ذریعے مزید محفوظ بنا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے نیا فریم ورک، نجی جائیداد کے حقوق محفوظ رکھنے کا اعلان

یہ نئے فیچرز واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں سامنے آئے ہیں، تاہم ابھی یہ آزمائشی مرحلے میں ہیں اور عام صارفین کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق اگر واٹس ایپ اپنی کلاؤڈ بیک اپ سروس کامیابی سے متعارف کرا دیتی ہے تو صارفین کو چیٹ ہسٹری محفوظ رکھنے کے لیے مزید اختیارات حاصل ہوں گے اور گوگل ڈرائیو پر انحصار بھی کم ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles