آئی جی پولیس آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ الحمداللہ آزادکشمیر کے تما م انٹری پوائنٹس کھلے ہیں ، مظفرآباد اور میرپورمیں معمولات زندگی بحال ہے، راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی نے دھرنا دیا ہوا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق راولاکوٹ میں مسلح شرپسند موجود ہیں جو وقتاً فوقتاً فورسز پر فائرنگ کرتے ہیں، پولیس اہلکار وفورسز عوام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا رہے ہیں میری عوام سے اپیل ہے کہ ہم اپنے سوشل میڈیا پیج پر روزنہ اپ ڈیٹ دیتے ہیں، عوام کسی کی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔
یہ بھی پڑھیں :صحافی و وی لاگر آشر علی کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں کہ ہم کسی بھی وجہ سے دھرنے میں شامل ہوئے تھےلیکن جب مسلح لوگ آئے اور پولیس وفورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی اور لوگوں کو شہید کیا گیا جس پر انہوں نے واپسی کی اپیل کی جس پر پولیس نے انہیں سہولت دی ہے۔
کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ کچھ بچے پرامن احتجاج کیلئے تھے پولیس نےا ن کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے چند لوگوں نے عوامی حقوق کےنام پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی اوریہ لوگ جو نتائج چاہتے تھے وہ نہیں ملےجس پر وہ پھر شرپسند ی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آزادکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انکا ایجنڈا مسترد کیا۔
یہ بھی پڑھیں :عوام نے نام نہاد احتجاج کی کال کو مسترد کر دیا ، آئی جی پولیس آزاد کشمیر

