ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں امن کی بحالی اور مفاہمت کے فروغ کے لیے پاکستان نے مسلسل اور سنجیدہ کوششیں کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارت کاری اور مذاکرات ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں اور پاکستان نے اسی سوچ کے تحت اہم کردار ادا کیا۔
ایران و پاکستان در آرمانها و امیدهای خود اشتراکات عمیقی دارند. تلاش بیدریغ پاکستان برای گسترش صلح در منطقه ریشه در فرهنگ غنی این کشور دارد.
در سفرم به پاکستان به منظور تقدیراز میانجیگریهای پاکستان، درباره گسترش تعاملات با برادرانم آصف زرداری، شهباز شریف و عاصم منیر صحبت کردیم.— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) June 24, 2026
مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران ملک کی اعلیٰ قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں اور مشاورت کی۔ ان کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد واپس روانہ ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے رخصت کیا
ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے مفاہمتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

