الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نئی محفوظ بیٹری متعارف

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نئی محفوظ بیٹری متعارف

چین کے سائنس دانوں نے بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سیرامک پر مبنی نئی لیتھیم آئن مائیکرو بیٹری تیار کر لی ہے، جو 150 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے انتہائی درجہ حرارت میں بھی محفوظ اور مستحکم انداز میں کام کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق روایتی لیتھیم آئن بیٹریوں میں مائع الیکٹرولائٹ استعمال ہوتا ہے، جو نقصان پہنچنے یا لیک ہونے کی صورت میں آگ لگنے یا دھماکے کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔ نئی سیرامک بیٹری اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ نے فراڈ سے بچانے کے لیے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا

سنگھوا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ بیٹری نہ صرف زیادہ محفوظ ہے بلکہ اپنے چھوٹے سائز، زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور سخت موسمی و صنعتی ماحول میں بھی قابل اعتماد کارکردگی کی وجہ سے مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی سے الیکٹرک گاڑیوں، اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز، طبی آلات اور دیگر جدید الیکٹرانک ڈیوائسز میں استعمال ہونے والی بیٹریاں پہلے سے زیادہ محفوظ، پائیدار اور مؤثر بنائی جا سکیں گی۔

editor

Related Articles