حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کر دی

حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کر دی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ہیں تاہم عوام کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کر دی۔

حکومت نے ایئرلائنزکوریلیف دیتےہوئےکمرشل طیاروں میں استعمال ہونےوالےجیٹ فیول کی قیمت میں 7، روپے 15 پیسے فی لٹرکمی کردی ہے، کمی کے بعدجیٹ فیول کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسےفی لٹر مقررہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی سے ایئرلائنز کے ایندھن کے اخراجات میں نمایاں بچت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کم ہوں گے، جس کے مثبت اثرات فضائی شعبے پرمرتب ہونے کی توقع ہے۔

یادرہےکہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چنگان نے ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی کر دی

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

editor

Related Articles